پاکپتن:  پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجویٹ کالج نائب قاصد کالج کے مس گائیڈ کرنے پر کالج کے طلبہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیرباز کی گاڑی توڑ دی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور احتجاج کیا ذرائع کے مطابق کالج میں پرائیویٹ فیزیکل ٹرینی۔کے حوالے سے ایک طالب علم کے بے ہوش ہونے اور ایمبولینس کی آمد کی پوچھ گچھ پر پرنسپل۔اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے اس دوران پرنسپل کالج اور نائب قاصد نے مبینہ طور پر طلباء کو مس گائیڈ کیا اور طلباء نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا اور مبینہ طور پر نائب قاصداور طلبہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے نگینہ چوک کو بلاک کیا ذرائع کا کہنا ہے کالج پرنسپل کے مالی معاملات کے متعلق امور اعلی حکام کے نوٹس میں ہیں جس کا وہ ذمہ دار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ٹھہراتا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے پرنسپل کے پاس بل پاس کروانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی۔افواہ جھوٹ پر مبنی ہے آزاد ذرائع نے واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کیا ہے سماجی رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنسپل کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور اس کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی ہے