اوکاڑہ(محمد نزیر شاکر ) تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گاؤں 24 ٹو ایل کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ  ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران ڈرائیور کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے پولیس ڈرائیور کانسٹیبل کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔دوران ڈکیتی ارسلان نامی وکیل بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ تین مسلح ڈاکوؤں کیجانب سے واردات کی جا رہی تھی پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ڈرائیور کانسٹیبل محمد آصف موقع پر شہید ہو گیا جبکہ ایک وکیل شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکوؤں فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔شہید کانسٹیبل اور زخمی وکیل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔