لین وائیلیشن اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک عمل ہے
اوکاڑہ ( محمد نزیر شاکر ) لین وائیلیشن اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک عمل ہے تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن نو مور وائلیشنز کے مطابق زونل کمانڈر سینٹرل ٹو زون ڈی آئی جی شاہد جاوید کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کے حکم پرسیکٹر ایم فور پر تمام قسم کی گاڑیوں کی لین وائیلیشن اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز پر ڈرائیونگ کے دوران باربار لین تبدیل کرنا اور لین وائیلیشن انتہائی خطرناک عمل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسی طرح ڈرائیونگ کےدوران موبائل فون کا استعمال حادثات کا سبب بنتا ہے اس طرح کی گاڑیوں کو سپاٹرز کی مددسے نشاندہی کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جا سکے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شہریوں کی بروقت مدد کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔



































Visit Today : 610
Visit Yesterday : 541
This Month : 15374
This Year : 63210
Total Visit : 168198
Hits Today : 2765
Total Hits : 864948
Who's Online : 2




















