الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد کی ڈویژنز میں 15جنوری 2023 کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کر دیا
کراچی ; الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد کی ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی ڈویژنز میں 15جنوری 2023کو الیکشن ہو گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اندرونی سندھ میں الیکشن کرائے تھے ، لیکن دوسرے مرحلے میں الیکشن کرانے کیلئے کراچی اور حیدر آباد کی ڈویژنز میں الیکشن سے قبل سیلاب کی صورتحال سامنے آگئی جس کے لیے الیکشن ملتوی ہوئے اور اس کے بعد سندھ حکومت نے بار بار الیکشن کمیشن کو کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات 3ماہ کیلئے ملتوی کر دیئے جائیں اسی تناظر میں الیکشن کمیشن نے 15نومبر کو سماعت کی ، جس میں کراچی اور حیدر آباد کی تمام بڑی پارٹیوں کو سنا اور اسی سماعت میں سیکریٹری اور چیف سیکریٹری سندھ کو بھی سنا گیا ، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو اب سنا دیا گیا ہے ۔





































Visit Today : 53
Visit Yesterday : 634
This Month : 15451
This Year : 63287
Total Visit : 168275
Hits Today : 192
Total Hits : 865358
Who's Online : 4




















