عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی
bbc news urdu نے Monday، 21 November 2022 کو شائع کیا.
لندن: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہو گئی۔ لندن برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا۔گیس کی قیمت پانچ فیصد اضافے سے 6 ڈالر 60 سینٹس فی یونٹ پر موجود رہی۔ دوسری جانب سعودی عرب اور دوسرے اوپیک ملکوں نے تیل کی عالمی پیداوار بڑھانے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔امریکہ پہلے ہی تیل کی قیمت بڑھنے پر پریشان ہے اور تیل کی عالمی پیداوار میں اضافہ چاہتا ہے۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر بات کریں گے۔ اس مقصد کے لیے ان ملکوں کا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔ادھر یورپی یونین نے روسی تیل پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 625
Visit Yesterday : 541
This Month : 15389
This Year : 63225
Total Visit : 168213
Hits Today : 2911
Total Hits : 865095
Who's Online : 4




















