آرمی کے سربراہ کی تعیناتی سیاسی ہوئی تو ادارے کو نقصان پہنچے گا : آصف علی زرداری
bbc news urdu نے Friday، 18 November 2022 کو شائع کیا.
کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، یہ تعیناتی سیاسی ہوئی تو ادارے کو نقصان پہنچے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیے، یہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا، آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 541
This Month : 15280
This Year : 63116
Total Visit : 168104
Hits Today : 2022
Total Hits : 864205
Who's Online : 2




















