حکومت سودی نظام کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائے : کرامت علی شیخ
bbc news urdu نے Thursday، 17 November 2022 کو شائع کیا.
ملتان : پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت محض اعلان تک محدود نہ رہے بلکہ سودی نظام کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائے اور پرائیویٹ بنکوں سے بھی اپیلیں واپس کرنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے پی ایس پی مفتی تقی عثمانی کی رہنمائی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خاتمہ سودی نظام کی کاوشوں کو سراہتی ہے جنہوں نے سودی نظام کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ سودی نظام کے خاتمے کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا اور ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو سودی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہوگا ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائیویٹ کمرشل بینک بھی لیت و لعل کا مظاہرہ نہ کریں اور فوری طور پر فیصلے کے خلاف دائر درخواستیں واپس لیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 591
Visit Yesterday : 541
This Month : 15355
This Year : 63191
Total Visit : 168179
Hits Today : 2521
Total Hits : 864704
Who's Online : 3




















