سعودی عرب میں جج 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
مدینہ منورہ: سعودی عرب میں ایک جج کو 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی “نزاھۃ” نے مدینہ منورہ میں اپیل کورٹ کے ایک جج کو 4 ملین ریال کی رقم میں سے 5 لاکھ ریال بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ “نزاھۃ” اتھارٹی نے بتایا کہ رشوت لینے میں ملوث ابراہیم بن عبدالعزیز الجہینی نے ایک شہری سے یہ رقم وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اس کے بدلے میں جنرل کورٹ میں دائر ایک مقدمے میں اس کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی۔ گرفتار جج کو 4سے 5 سال قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والے عہدیداروں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔


































Visit Today : 573
Visit Yesterday : 541
This Month : 15337
This Year : 63173
Total Visit : 168161
Hits Today : 2352
Total Hits : 864535
Who's Online : 3




















