گھٹن اورافراتفری کے اس دور میں آج کے نوجوانوں کو سپورٹس کی بہت زیادہ ضرورت ہے، نوجوان کھیلوں کے مواقع نہ ملنے پر منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں: سٹی کمیونٹی سنٹر چوک شاہ عباس میں پریس کانفرنس
ملتان(بیوروچیف) سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ،سرپرست اعلی رانا نیک محمد زاہد،نائب صدور ڈاکٹر ظہور احمد اور میر احمد کامران مگسی نے سٹی کمیونٹی سنٹر چوک شاہ عباس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن اورافراتفری کے اس دور میں آج کے نوجوانوں کو سپورٹس کی بہت زیادہ ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے کھیلوں کے میدان آباد ہونے کی بجائے ویران ہوتے جا رہے ہیں۔ مختلف اداروں میں کروڑوں کے سپورٹس فنڈز موجود ہونے کے باوجود کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھنے کی بجائے ماند پڑتی جا رہی ہیں۔جس کی وجہ صرف اور صرف بدانتظامی اور کرپشن ہے۔نوجوان کھیلوں کے مواقع نہ ملنے پر منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ہم وزیراعلی پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مختلف اداروں میں سپورٹس فنڈز میں ہونیوالی کرپشن اور بد انتظامی کا فوری نوٹس لیں اور سپورٹس فنڈز کا صیح استعمال ممکن بنائیں تاکہ نوجوان مثبت اور صحتمند سرگرمیوں کی طرف لوٹ آئیں اور پاکستان کی نسل نو تندرست و توانا ہونے کے ساتھ ساتھ منفی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے بھی محفوظ رہ سکے۔



































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 541
This Month : 15280
This Year : 63116
Total Visit : 168104
Hits Today : 2012
Total Hits : 864196
Who's Online : 2




















