اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کہا ہے کہ نیب ترامیم سے براہ راست بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیسے ہو رہی ہے؟ کیا بجٹ پیش ہونے پر ہر دوسرا شخص عدالت آسکتا ہے کہ یہ غلط بنایا گیا سپریم کورٹ میں عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل خواجہ حارث نے حالیہ نیب ترامیم بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہونے پر دلائل دیے اور کہا کہ تمام نیب کیسز احتساب عدالتوں کو بھیجے تو کئی افراد تمام الزامات سے بری ہوئے، کرپٹ افراد کے بری ہونے سے عوام کے بنیادی حقوق براہ راست بنیادی ہوئے ہیں۔