خدمت خلق کا اجر دونوں جہانوں میں ملتا ہے لیاقت علی چٹھہ
www.bbcnewshd.com نے Monday، 14 November 2022 کو شائع کیا.
ڈیرہ غازی خان (زبیر لودھی سے )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خدمت خلق کا اجر دونوں جہانوں میں ملتا ہے،کئی سال سے زیر التوا منظور المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال کے قیام کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں 15 کنال رقبہ ٹسٹ ہسپتال بنے گا اور اسے ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کریں گے۔کورٹ کیس کی بھی باقاعدگی سے پیروی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ٹرسٹ آئی ہسپتال قائم ہونے سے لاکھوں مستحق مریض مستفید ہوں گے۔مخیر خاتون نے کئی سال قبل قیمتی رقبہ ٹرسٹ کےلئے وقف کیا۔ نیک مقصد کےلئے عطیہ کی گئی زمین جلد صدقہ جاریہ کےلئے استعمال ہوگی۔اجلاس میں متعلقہ معاملات پر مشاورت کی گئی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 74
Visit Yesterday : 634
This Month : 15472
This Year : 63308
Total Visit : 168296
Hits Today : 309
Total Hits : 865475
Who's Online : 1




















