جیکب آباد ( سومرو بی بی سی)صدر تھانہ کی حدود میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں 12 کلو گرام منشیات چرس برآمد 01 ملزم گرفتار کار پولیس کسٹڈی کر لی گئی بی بی سی کی مطابق ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے سخت احکامات براٸے منشیات کی روکتھام اسمگلنگ کو مدنظر رکھتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین ابڑو بمعہ اسٹاف پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی چیکنگ کے دوران 01 کار رجسٹریشن نمبر JB-465 سے بھاری مقدار میں منشیات 12 کلو گرام چرس برآمد جبکہ 01 بین الصوبائی چرس اسمگلر ملزم یاسر احمد ولد محمد شاہ کو بائے پاس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ایس ایچ او صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان منشیات بلوچستان سے سندھ کی طرف سے اسمگل کر رہے تھے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے