سیاسی بازی گروں کے خلاف افرادی قوت کے ساتھ منزل صوبہ کی جانب سفر جاری رکھیں گے
بہاولپور: صوبہ تحریک کے مشاورتی اجلاس میں مختلف گروپس کی اعلیٰ کمان نے سر جوڑلیے۔لانگ یا شارٹ مارچ کے بجائے طاقت کا ”سرچشمہ عوام” افرادی قوت کے ساتھ صوبہ بحالی کے عمل کو یقینی بنائی گے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے زیرِ اہتمام سابق مجسٹریٹ و چیئر مین صوبہ تحریک مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری کی میزبانی میں چودہویں مشاورتی اجلاس سے بزرگ رہنما و چیف ایگزیکٹو حاجی نواز ناجی آسیہ کامل قاری مونس بلوچ جام حضور بخش لاڑ سید سلیمان مہتاب شاہ اکرم انصاری شازیہ نورین خان سائرہ عباسی احمد مجتبیٰ رند نزہت یاسمین نعیم چوہدری ارشد بھٹہ میاں محمود نواز مدحت کامل حسین رؤف الرحمان ڈاکٹر عبدالرحمن سید نور شاہ سید نصرت شاہ سردار وحید اور دیگر نے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ تحریک کے مختلف گروپس کے قائدین نے کہا سیاسی بازی گروں کے خلاف افرادی قوت کے ساتھ منزل صوبہ کی جانب سفر جاری رکھیں گے۔صوبہ تحریک کے چیف ایگزیکٹو نواز ناجی نے کہا جھوٹ اور جھانسوں کی سیاست کرنے والوں کو ایوانوں کے بجائے افرادی قوت سے انہیں اپنے اپنے گھروں کا راستہ دکھائیں گے۔اجلاس کے میزبان و معاون مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری اور قاری مونس بلوچ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔



































Visit Today : 574
Visit Yesterday : 541
This Month : 15338
This Year : 63174
Total Visit : 168162
Hits Today : 2378
Total Hits : 864561
Who's Online : 3




















