مردان(شاہ باباحبیب عارف ) ریاستی اداروں کے کیخلاف پراپیگنڈا پھیلانے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے۔۔۔نعمان فقیرصراف مردان کی سیاسی وسماجی شخصیت تاجررہنما نعمان فقیرصراف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے اور کروانے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے ریاستی اداروں کو اپنی مفاد حاصل کرنے کے لئے نہ گھسیٹا جائے اور نہ ہی دشمن ملک کے ایجنڈے کو تقویت پہنچانے کی کوشش کی جائے ۔چند ملک دشمن عناصر پاک افواج کو بدنام کرنے کی کوشش میں پے درپے سوشل میڈیا کے ذریعہ وار کر رہے ہیں ایسے افراد نہ ملک کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی سچے محب وطن کہلانے کے لائق ہیں۔چند سیاسی بونے نا اہل افراد آئے روز اپنی سیاسی تقریروں اور پریس کانفرنسسز اور سوشل میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت وطن عزیز پاکستان کے سب سے اہم ریاستی اداروں کو بدنام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ہم پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اور ان سازشی عناصر کو سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور انکا راستہ روکے رکھینگے انہوں نے کہا پاک افواج نے ہمیشہ پاکستان کی قوم کو ھر مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑا چاہے وہ زلزلہ ہو سیلاب ہو یا کوئی موزی وبا ہو پاکستانی قوم کے ساتھ فرنٹ لائن پر پاک فوج کے جوان و افسیرز کھڑے دکھائی دیئے کبھی تنہا نہیں چھوڑا جب بھی دشمن نے سرحدوں پر وطن کی مٹی کو میلی نگاہ سے دیکھا اسکی ھر میلی نگاہ کے آنکھ نکال کر باہر پھنک دی گئی اور دشمن ملک کی ھر ناپاک سازش کو بڑی بہادری دلیری سے پاک افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کر کے ناکام بنا ڈالا اور اپنی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کو بروئکار لاتے ہوئے اپنی خدمات وطن عزیز کے لئےہمیشہ سر انجام دیں۔نوجوان تاجررہنما نعمان فقیرصراف نے میڈیا کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوۓ کہا کہ پیچھلے کئی ماہ سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہٖونے کا دعوہ کرنے والی سیاسی جماعت کی سپریم لیڈرشپ اور ورکرز نے با قائدہ طور پر سوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیرون ملک واقع ہمسایہ دشمن ملک کی زبان بولی جاتی ہے اور ملک کے اہم ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ملک میں پاک افواج کے خلاف نفرت انگیز مہم جوئی کے ذریعہ افواج پاکستان کا مورال ڈاؤن کرنے کے ساتھ ساتھ بدنام کیا جارہا ہے جس سے ہمسایہ دشمن ملک کے ایجنڈے کو تقویت مل رہی ہے۔نعمان فقیرصراف نے کہا ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی جماعتوں کا جھوٹا بیانیہ اور پراپیگنڈہ کو ہم پوری قوم مسترد کرتے ہیں اور ہم پاک افواج کی ریاست پاکستان کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیوں پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کے سپاہی سے لیکر آرمی چیف تک سب نے ریاست پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں رکھا ہوا ہے اور ملکی تمام اہم تنصیبات محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ریاست کی سرحدوں سے لیکر وطن عزیز کی مٹی کے ایک ایک ذرے کی تحفظ کی خاطر پاک افواج پاکستان کے ھزاروں بہادر مرد مجاہدوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر وطن کی سرزمین پر انچ نہیں آنے دیا ۔انہوں نے کہا پاک افواج کے بے شمار عظیم بہادر فوجی جوانوں و افسیرز نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنے جسم کے قیمتی اعضا گنوا دیئے یہاں تک کہ معذوری کی زندگی بسر کرنے کوترجیحی دی مگر ریاست پاکستان کے ھر فرد کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ گئے مگر قوم کے بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا ۔انہوں نے ان بہادر عظیم شہیدوں اور غازیوں کی لہو کی عظیم قربانیوں پر انکو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہون نے کہا پوری پاکستانی قوم انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ پاک افواج کے سپاہی سے لیکر آرمی چیف ،ائیر چیف ،نیول چیف تک یہ سب ہمارے ملک کے اصلی ییروز ہیں۔ ہمیں انکی اعلی خدمات پر فخر ہے یہ ہمارے ملک کی آن اور شان ہے۔نعمان فقیرصراف نے کہا سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے نام نہاد سیاسی بونے جو کے خود کو بہت بڑے محب وطن سمجھتے ہوئے ریاستی اداروں اور افواج پر جھوٹے من گھڑت الزامات اور پراپیگنڈہ کرتے ہوئے خود کو ہیروز اور پاک افواج کے بہادر جنرلز کو زیرو بنانے کے چکر میں ملک کے اہم ریاستی اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا اپنا سیاسی وزن بڑھانے کے لئے پاک افواج کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ۔جسکی جتنی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے وہ کم یے انہوں نے مذید کہا کہ ہم وفاقی حکومت آئی ٹی منسٹری , سائبر کرائم، آئی بی، ایف آئی اے ودیگر ملکی اہم ایجنسی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ملک دشمن عناصر جو سوشل میڈیا پر پاک افواج کے خلاف جھوٹا بیانیہ پراپیگنڈہ اور نفرت انگیز پوسٹ وڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے نظر آئے رہےہیں انکو فلفور گرفتار کیا جائے اور سرعام سو سے دو سو کوڑے ملک کی اہم بڑے سکوائر چوکوں میں لٹکا کر سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے من گھڑت بے بنیاد بیانیہ کی تشہیر نہ کرے ایسے افراد کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کی مجال نہ ہو کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرے۔ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اپنی افواج کی سر بلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ھر وقت تیار ہے۔