کوئٹہ (محمد آصف خان ) اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان نے کہا ہے کہ زمیندار اور کسان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور زمینداروں میں گندم کے بیج کی تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا، اسسٹنٹ کمشنر پشین نے محکمہ زراعت کے دفتر پشین میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ تحصیل پشین اور تحصیل سرانان کے زمینداروں اور کسانوں میں سینکڑوں بیگز گندم کے بیج تقسیم کیے