سودی نظام پر وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل واپسی کیلیے درخواست
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 12 November 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت نے سود کو ممنوع قرار دینے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ سے متعلق حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف نجی بینکوں اور حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔آج اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپیل واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں اسٹیٹ بینک نے استدعا کی ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التواء ہے، شرعی عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2217
Total Hits : 864400
Who's Online : 5




















