قائمقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل رند کوئٹہ سپینی روڈ پرحادثے میں جان بحق
کوئٹہ (محمد آصف خان ) انتہائی افسوسناک خبر اسسٹنٹ کمشنر اور قائمقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل رند کوئٹہ سپینی روڈ میں ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے حادثہ رات گئے کوئٹہ میں بے نظیر پل کے قریب اسپنی روڈ پر پیش آیا ہے ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل احمد رند کے بینظیر فلائی اوور اسپنی روڈ کوئیٹہ پر ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلئ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک باصلاحیت اور محنتی افسر تھے وزیراعلئ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء قلات میں شیشہ ڈغار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہو گیا پولیس زرائع کے مطابق مقتول عبدالواحد کی نعش ڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیا پولیس نے قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسا بتا یا ہے




































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 541
This Month : 15310
This Year : 63146
Total Visit : 168134
Hits Today : 2184
Total Hits : 864367
Who's Online : 8




















