میاں چنوں(رضا جعفری سے)ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ جاوید کا زیر تعمیر نیو سبزی و غلہ منڈی کا دورہ, ایس ڈی او بلڈنگ محمد اویس ہمراہ تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال عمر افتخار شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سیف اللہ جاوید نے ایس ڈی او بلڈنگ محمد اویس کے ہمراہ زیر تعمیر نیو سبزی و غلہ منڈی کا دورہ کیا۔ ایس ڈی او بلڈنگ محمد اویس نے اسسٹنٹ کمشنر کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا کہ غلہ منڈی میں ایڈمن بلاک کا کام چھت تک مکمل ہو چکا ہے، سیوریج کا کام 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے سڑک کا نچلہ حصہ بن چکا ہے، باقی سیوریج کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ ٹف ٹائل کا کام شروع ہو چکا ہے، چار دیواری مکمل ہوچکی ہے ، پانی کی سپلائی لائن مکمل ہو چکی ہے ۔ڈسپوزل کا کام شروع ہو چکا ہے ، ریسٹ ہاؤس کا کام چھت تک مکمل ہو چکا ہے ۔ سبزی منڈی میں اس سال جاری ہونے والے فنڈ استمعال ہو چکے ہیں۔ سڑک کا نچلہ حصہ مکمل ہو چکا یے، پھڑیوں کے شیڈ کا کام جاری ہے ۔سیوریج کا کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے،پانی کی سپلائی لائن کا کام جاری ہے ۔ واش رومز اور سیکورٹی کے کمرے زیر تعمیر ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سیف اللّٰہ جاوید نے اس موقع پر نئی سبز منڈی اور غلہ منڈی کا تمام کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ پرانی سبز منڈی اور غلہ منڈی کو جلد از جلد نئی سبز منڈی اور غلہ منڈی میں شفٹ کیا جاسکے اور شہر میں رش کی وجہ سے ہونے پریشانی سے عوام کو ریلیف مل سکے۔