سرکاری آٹا بلیک میں فروخت، پرائیویٹ بندے سرکاری پوائنٹس پر تعینات کئیے گئے ہیں
پنڈی بھٹیاں(ذیڈ اے بھٹہ شاہین سے) سرکاری آٹا بلیک میں فروخت، پرائیویٹ بندے سرکاری پوائنٹس پر تعینات کئیے گئے ہیں، شہری آٹے کے لیے دربدر سرکاری پوائنٹ پر موجود عملے کی موجیں، مبینہ طور پر 650 کی بجائے 800 روپے تک فروخت کئیے جانے کے انکشاف جو دیہاڑی دار مزدور سارا دن کام کاج پر ہوتے ہیں اور چار چار گھنٹے لائنوں میں نہیں لگ سکتے، ان کو اگر شام کو تین چار کلو کھلا آٹے چاہیے تو وہ پاگلوں کی طرح دکانوں پر چکر لگاتے پھرتے ہیں، وہاں سے بھی نہیں ملتا، کیونکہ محلے میں موجود دوکانداروں کے پاس آٹا ہوتا ہی نہیں شہر پنڈی بھٹیاں میں محکمہ فوڈ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی زیرنگرانی دو سرکاری پوائنٹ قائم کئیے گئے، جہاں محکمہ فوڈ کا عملہ تعینات کیا گیا، طریقہ کار یہ تھا کہ ایک آدمی کو 10 کلو کا ایک تھیلا دیا جائے اور اس کا نام اور فون نمبر درج کیا جائےلائنوں میں کھڑے شہری ذلیل وخوار ہو جاتے ہیں جبکہ، مبینہ طور پر اضافی رقم دینے والے جتنا مرضی چاہیے آٹا لے جاتے ہیں اس بات کا اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور ڈسٹرکٹ انچارج فوڈ ڈیپارٹمنٹ رانا ارشاد کو بخوبی علم ہونے کے باوجود چھپ سادھ رکھی ہے شہریوں نے متعلقہ ادارے کے بالا افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی ترسیل کو شفاف بنایا جائے تاکہ عام شہری بھی باآسانی سرکاری آٹے سے مستفید ہو سکے،



































Visit Today : 612
Visit Yesterday : 541
This Month : 15376
This Year : 63212
Total Visit : 168200
Hits Today : 2798
Total Hits : 864981
Who's Online : 7




















