کردار کا غازی اور بے داغ ماضی کا عوامی خدمت گار ہی راولپنڈی کا سلطان بنے گا۔سید حامد حسین کاظمی
راولپنڈی: راولپنڈی کے معصوم اور غیور عوام آج تک سچے اور غیور لیڈر کے متلاشی ہیں خطہ پوٹھوہار جس کی نظیر پورب سے پچھم تک نہیں ملتی شہر کے عوام صادق اور امین کنیڈیٹ کو ترس گئے 79 سے لے کر 2022 تک تو لٹیروں نے اسے ہائجیک کیے رکھا یہ شکر ہے راولپنڈی سٹی کے عوام اب اس نتیجے پر پہنچ چکے کے باقی گھرانوں کے معماروں کا بھی حق ہے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی شہر کے دل میں بسنے والے اور لال حویلی کی لیز کے اگلے امیدوار سید حامد حسین کاظمی نے ایک بیان میں کیا کاظمی نے مزید کہا جو بھی کردار کا غازی جس کا بے داغ ہوگا ماضی راولپنڈی شہر کی ترقی کے لیے سامنے آئیگا اسے موقع دیں گے جو راولپنڈی کو اسلام آباد کیپیٹل جو کے راولپنڈی کا اٹوٹ انگ ہے اس کے مساوی حقوق دلوائے گا آئندہ راولپنڈی سٹی کے سلطان کا سہرا اسی کے سر باندھینگے یاد رہے کے لال حویلی کے جعلی وارث صدر ضیاء کے لگائے ہوئے اس پودے کی جڑیں ہیں نہ کوئی پھل راولپنڈی شہر سچوں اور فقراء کی دھرتی ہے اب اس شہر میں انسانیت کا بول بالا ہوگا اور راولپنڈی شہر ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک ہوگا ۔




































Visit Today : 74
Visit Yesterday : 634
This Month : 15472
This Year : 63308
Total Visit : 168296
Hits Today : 314
Total Hits : 865480
Who's Online : 1




















