بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونیوالے 122 افغان باشندے گرفتار
www.bbcnewshd.com نے Friday، 11 November 2022 کو شائع کیا.
کوئٹہ(محمد آصف خان ) بلوچستان سے غیر قانونی طور پر صوبہ سندھ میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی طور پر پاکستان میں موجود درجنوں افغان باشندے گرفتار رینجرز اور پو لیس کی جانب سے غیر قا نو نی طور پرسندھ میں داخل ہو نے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 122افغا ن با شندے مبینہ طور پر بلو چستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔اس موقع پر رینجرز اور پولیس نے تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی کاغذات کی پڑتال نہ ہونے اور غیر ملکی شہریت پر گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار افراد میں 89 مرد،13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں ۔ افغان باشندوں کو قانونی کارروائی اور واپس افغانستان منتقلی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 634
This Month : 15601
This Year : 63437
Total Visit : 168425
Hits Today : 4978
Total Hits : 870144
Who's Online : 4




















