لندن:   ٹی ٹوئنٹٰی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے بدترین شکست  کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی میدان میں آگئے۔ شہباز شریف نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اتوار 152-0 اور 170-0 کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ شہباز شریف کی جانب سے اس ٹویٹ پر بھارتی صارفین کے “دل جلے” کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے پرانی خبر شیئر کی جس میں پاکستان کے بھارت سے  مچھر دانیاں خریدنے کا ذکر ہے، اس صارف کا کہنا تھا کہ پہلے مچھر دانیاں تو بنا لو پھر ہمارا مقابلہ کرنا۔ اس صارف کو ایک پاکستانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ سے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی یہاں کرکٹ کی بات ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو  گرین شرٹس نے کوئی بھی وکٹ گنوائے بغیر پورا کرلیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں بھارت  نے انگلینڈ کو 169 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن گوروں کی ٹیم کے اوپنرز نے ہی یہ مجموعہ پورا کردیا۔