قیام پاکستان کے وقت بچھڑے بہن بھائی75سال بعدآپس میں مل گئے
گگومنڈی(اے ایم اعجاز چوہدری سے )قیام پاکستان کے وقت بچھڑے بہن بھائی75سال بعدآپس میں مل گئے۔اودھم سنگھ کاخاندان تقسیم ہندکے وقت چیچہ وطنی کے نزدیک 37/12.Lسکھاں والی میں رہائش پذیرتھا۔اودھم سنگھ کاخاندان انڈیاہجرت کرگیاجبکہ7سالہ مون سنگھ بچھڑکرگاؤں میں ہی رہ گیا۔مون سنگھ کوگاؤں کے نمبردارمحمددین نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے گودلے کربیٹابناکرنام عبدالخالق رکھ دیاتھا۔سوشل میڈیاپروڈیووائرل ہونے پرکینیڈامیں مقیم اس کی بہن نرمل کورنے بھائی کے ایک پاتھ کے تین انگوٹھوں سے اسے شناخت کرلیا۔محمداقبال کی بہن نرمل کوربسرا،بہنوئی بلدیب سنگھ،کزن ہریندرسنگھ اوربھابھی کلبیرکور گگوپہنچ گئے ملتے وقت رقت آمیزمناظر۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 371۔ای بی کارہائشی عبدالخالق تقسیم ہندسے قبل چیچہ وطنی کے گاؤں 37/12.Lسکھاں والی میں اپنے والد اودھم سنگھ،والدہ سردارنی مہندنجم،ناناسردارپری سنگھ،نانی آساکور،بہن نرمل کوربسرا اوردیگررشتہ داروں سمیت رہائش پذیرتھا قیام پاکستان کااعلان ہوتے ہی مون سنگھ(عبدالخالق) کاساراخاندان جالندھر انڈیاہجرت کرگیا اوروہاں سے کینڈاشفٹ ہوگئے جبکہ 7سالہ مون سنگھ ااپنے خاندان سے بچھڑکرگاؤں میں ہی رہ گیا جس کوگاؤں کے نمبردارمحمددین راجپوت نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے اسے گودلے کراپنابیٹابنالیااورآدھامربع رقبہ بھی اس کے نام کردیاگزشتہ دنوں عبدالخالق (مون سنگھ)کی سوشل میڈیاپروڈیووائرل ہوئی توکینیڈامیں مقیم اس کی بہن نرمل کوربسرانے ایک ہاتھ کے تین انگوٹھوں کی نشانی سے اپنے بھائی مون سنگھ(عبدالخالق) کوپہچان لیااوراپنے خاوندبلدیب سنگھ بسرا،کزن ہریندرسنگھ اوراس کی بیوی کلبیرکورنجر سمیت 75سال سے اپنے بچھڑے بھائی مون سنگھ جو اب عبدالخالق ہے کوملنے گگومنڈی 371۔ای بی آئی بہن بھائی گلے ملتے وقت جذباتی ہوگئے اس وقت وہاں موجودہرآنکھ اشک بارتھی اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے نرمل کوربسرانے کہاکہ پاکستانی قوم کی شکرگزارہوں جنہوں نے میرے بھائی کی حفاظت کی اورآج میں اس سے مل رہی ہوں عبدالخالق (مون سنگھ) اس وقت82سال کے ہیں جوبہن سے اوردیگررشتہ داروں سے مل کربہت خوش تھا





































Visit Today : 338
Visit Yesterday : 0
This Month : 338
This Year : 64057
Total Visit : 169045
Hits Today : 1686
Total Hits : 873500
Who's Online : 4




















