صوبہ تحریک کو مزید وسعت ،مظبوط اور مؤثر بنانے کے لئے بہاولپور قومی اتحاد کا قیام عمل میں لایاگیا۔
بہاولپور: صوبہ تحریک کو مزید وسعت ،مظبوط اور مؤثر بنانے کے لئے بہاولپور قومی اتحاد کا قیام عمل میں لایاگیا۔نو منتخب عہدیداروں میں محترمہ آسیہ کامل چیئرمین ،جنرل سیکرٹری رؤف رحمان، سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم جبکہ پروفیسر مدہت کامل حسین صدر کی حیثیت سے شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی ،راؤ جاوید عثمانی،ارشاد احمد شاد اور دیگر عہدیداروں نے قومی اتحاد کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا محمد علی جناح نے گوروں اور ہندوؤں کا پیٹ چاک کر کے پاکستان درآمد کیا۔اب بہاولپور قومی اتحاد کو جناح ثانی کا کردار ادا کرتے ہوئے صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔مسز شمیم عباسی نے کہا بہاولپور نیشنل اتحاد کے نمائندہ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر مدہت کامل حسین کو قومی اتحاد کے لئے جناح ثانی کا خطاب سے دیاگیا۔تحریک کے عہدیداروں نے نو منتخب عہدیداروں کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔



































Visit Today : 306
Visit Yesterday : 622
This Month : 2470
This Year : 66189
Total Visit : 171177
Hits Today : 1920
Total Hits : 900010
Who's Online : 7






















