چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آپ کو دھمکیاں دے اُسے واپس دھمکی دے کر بتاؤ کہ آئین نے مجھے آزادی اظہار رائے کا حق دیا ہے۔ لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وکیلوں سے کہا کہ آپ کو اس ملک میں قانون اور حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا ہے، مجھے اپنے ملک کے لیے وکلا برادری کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب میں لانگ مارچ کی کال دوں گا تو قوم کے ساتھ آپ وکلا کو بھی نکلنا ہوگا، ہم مل کر اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے اور پاکستان کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتا ہے، جب سے بیرونی سازش کر کے یہ اقتدار میں آئے ملک کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے، ہم ایسے لوگوں کو اقتدار میں لاکر اپنی نوجوان نسل کو پیغام دے رہے ہیں کہ بڑا ڈاکا مارو کیونکہ یہاں چھوٹا چور پکڑا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے نیب کے کرپشن کیسز ختم کروادیے، ایجنسیاں جن کا کام قانون کی حکمرانی کروانا ہے وہی قانون توڑ رہی ہیں، اس ملک میں طاقتور سب کرسکتا ہے۔





































Visit Today : 360
Visit Yesterday : 509
This Month : 1902
This Year : 65621
Total Visit : 170609
Hits Today : 7054
Total Hits : 893647
Who's Online : 11






















