عالمی یوم صحافت: پیکا ایکٹ صحافی برادری کو منظور نہیں، آزادیٔ اظہار اور تحفظ یقینی بنایا جائے: عمر فاروق
لاہور : سینئر جرنلسٹ صدر آل پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان و مرکزی سرپرست اعلی میڈیا اونرز سوسائٹی عمر فاروق نے 3 مئی عالمی یوم صحافت کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پیکا ایکٹ کو پاکستان کی تمام صحافی برادری مسترد کر چکی ہے صحافیوں کو آے دن مختلف طبقات زندگی کی طرف سے ہراساں و پریشان کیا جاتا ہے حتی کہ صحافیوں کو اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے سے روکنے کے لئے ان پر جھوٹے پرچے بھی دے دئے جاتے ہیں آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہئے تاکہ صحافی اپنا کام ایک بہتر ماحول میں خوش اسلوبی سے سر انجام دے سکیں 3 مئی کو عالمی یوم صحافت کے موقع پر ملک بھر میں پریس کلبز میں صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی کیمپس لگاے جاتے ہیں ریلیئاں نکالی جاتی ہیں اور سیمینار ز کئے جاتے ہیں تاکہ سوسائٹی کی اجتماعی دانش کو صحافتی آزادیئوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے کی ضرورت کا احساس دلایا جا سکے


































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 497
This Month : 1307
This Year : 65026
Total Visit : 170014
Hits Today : 3027
Total Hits : 885103
Who's Online : 5





















