عمران خان، شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی قیادت پر توہین مسجد نبویؐ کا مقدمہ درج
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 1 May 2022 کو شائع کیا.
لاہور: توہین مسجد نبویﷺ کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل، قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 150 افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ دو روز قبل مسجد نبویؐ کے احاطے میں موجودہ حکومتی ارکان کے خلاف نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر سعودی عرب کی انتظامیہ نے کچھ پاکستانیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ واقعے پر جہاں سعودی عرب میں کارروائی ہوئی وہیں پاکستان میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کچھ لوگوں کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیر داخلہ شیخ شید، سابق وزرا، مرکزی رہنماؤں سمیت ڈیڑھ سو افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ درخواست گزاروں نے مسجد نبویؐ واقعے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی قیادت پر عائد کی ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 541
This Month : 15280
This Year : 63116
Total Visit : 168104
Hits Today : 2018
Total Hits : 864201
Who's Online : 2




















