بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حق میں مظاہرے،کرفیو نافذ
پٹیالا : بھارتی پنجاب کے شہرپٹیالا میں سکھوں کے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پرہندوانتہاپسندوں کے حملوں اورجھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہرپٹیالا میں خالصتان کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹیالا میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔خالصتان کے حامیوں نے نے تلواریں ہاتھ میں لے خالصتان زندہ باد اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے بھی لگائے۔ہندوانتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے میں شریک افراد کے گھروں پرحملے کرنے اورانہیں جلانے کی دھمکی دے دی۔ ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالا میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اورپولیس سے خالصتان کے حامیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سکھ بھارت سے آزادی اوراپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرینڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔




































Visit Today : 547
Visit Yesterday : 541
This Month : 15311
This Year : 63147
Total Visit : 168135
Hits Today : 2211
Total Hits : 864394
Who's Online : 9




















