کرشمہ کپور نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور پہلی ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشمہ نے 2003 میں سنجے کپور نامی تاجر کو اپنا جیون ساتھی چنا تھا بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی، اس دوران جوڑے کے ہاں بیٹی سمیرا اور بیٹے کیان کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے بعد سنجے کپور نے اداکارہ پریا شادیو سے دوسری شادی کی اور اب کرشمہ کپور نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہیں۔ داکارہ نے سماجیرابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کے سیشن کا آغاز کیا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیے۔ ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی اچھا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔



































Visit Today : 574
Visit Yesterday : 541
This Month : 15338
This Year : 63174
Total Visit : 168162
Hits Today : 2377
Total Hits : 864560
Who's Online : 3




















