لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول امیرِ طالبان کے حکم پر بند کیے گئے
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 16 April 2022 کو شائع کیا.
کابل: افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کے کھلنے کے پہلے ہی روز بندش پر جہاں سب نے حیرت کا اظہار کیا وہیں اس اہم مسئلے پر طالبان قیادت کے دو واضح گروپوں میں تقسیم ہونے کے اشارے ملے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طالبان کے سینیئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز کھلنے پر امیر طالبان ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے خود مداخلت کی اور اسکولز بند کرائے۔سینیئر عہدیدار نے مزید انکشاف کیا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھلتے ہی قندھار میں ایک خفیہ میٹنگ ہوئی جس میں سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوند زادہ اور کچھ دیگر سینئر شخصیات چیف جسٹس عبدالحکیم شرعی، مذہبی امور کے وزیر نور محمد ثاقب اور نائب محمد خالد حنفی نے مخالفت کی۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10215
Total Hits : 983205
Who's Online : 5























