آرٹیکل 69 آئین کے تحت عدالت اسمبلی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی ، ارکان اسمبلی کو پولیس اہلکاروں نے تھپڑ مارےجس پر جھگڑا ہوا ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا غیر ملکی میڈیا کے سامنےتہلکہ خیز انکشاف
لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ارکان اسمبلی کو پولیس اہلکاروں نے تھپڑ مارےجس پر جھگڑا ہوا ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے کہ عدالت آئین کے تحت اسمبلی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی ، اسمبلی کی کارروائی، رولز اور طریقہ کار میں عدالت دخل نہیں دے سکتی، آرٹیکل 68کے تحت ججز کے فیصلے ہارلیمنٹ میں ڈسکس نہیں ہوسکتے ، اسمبلی میں کیا ہونا ہے ، کیا نہیں ہونا عدلیہ طے نہیں کرسکتی ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں الیکشن لڑ رہا تھا اس لئے اپنی پاورز ڈپٹی سپیکر کو دیں ، جب اس نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تو میں نے پاورز واپس لے لیں ، جب سے پاکستان بنا آج تک پولیس اسمبلی میں نہیں آسکتی ، جب پولیس نے تھپڑ مارے ممبرز کو تو پھر جھگڑا شروع ہوا ، پولیس کا ہاؤس میں آنا غیر آئینی ہے ، تمام ہاؤس ممبرز نے پولیس کے خلاف تحریک استحقاق دے دی ہے، میں نے تحریک ٹیک اپ کر لی ہے ۔ چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم آئی جی کو 3 ماہ کی سزا دے سکتے ہیں لوٹے اچھالنا تو نارمل بات ہے ، لوٹے تو پہلے بھی ہاؤس میں آتے رہے ہیں ، جمہوریت کے نام پر دھبہ لگا ہے ،منحرف ارکان کا فیصلہ کیوں روکا گیا ہے ، یہ منحرف ارکان کو کیوں ساتھ لیکر آئے ہیں ، ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر ورغلایا گیا ، 3 ہوٹلوں میں منحرف ارکان کو روکا گیا ، میرے ووٹرز کو زبردستی اٹھا یا گیا، انکو لالچ دیا گیا ، حالات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ علیم خان ان کا فنانسر ہے ، شریفوں نے تو پلے سے ایک پیسہ نہیں لگایا ، کم از کم ڈیڑھ سے دو ارب روپیہ ہمارے ارکان کو خریدنے کے لئے استعمال ہوا ہے ۔ڈپٹی سپیکر متنازعہ ہے ہم اس کو کیسے جج مان سکتے ہیں ، باہر سے غلط فیصلے نہ آتے، پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا ، مجھ سے کوئی سیاسی غلطی نہیں ہوئی ، 3 دفعہ مجھ سے پہلے شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پوری نہیں ہوئے ، جنہوں نے پولیس اندر بلائی ان پر توہین عدالت لگے گی۔








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10259
Total Hits : 983248
Who's Online : 3























