ورکرز یونین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عہدیداران کی بلیک میلنگ کے خلاف کاروائی،سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے یونین دفتر کو تالے لگوا دیئے
ملتان(صفدربخاری سے ) ورکرز یونین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عہدیداران کی بلیک میلنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے کمپنی آفس میں قائم یونین دفتر کو تالے لگوا دیئے ہیں اور یونین عہدیداران و کمپنی کے ڈرائیورز سمیع اللہ، ارشد اور جواد کو کمپنی ہیڈ آفس سے بیدخل کردیا ہے اور انہیں واپس میٹروپولیٹن کارپوریشن بھیجنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ اس سلسلے میں سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونین عہدیدار کمپنی کے امور میں مداخلت کررہے تھے اور انہوں نے ورکرز کی غیر قانونی ہڑتال کی دھمکیوں کے ذریعے انتظامیہ کو بلیک میل کرنا معمول بنالیا تھا۔ محمد فاروق ڈوگرنے بتایا کہ یونین کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی وینڈرز کی لاکھوں روپے کی ادائیگی کے لئے دباو ڈال رہے تھے جبکہ ان وینڈرز کی ادائیگی متنازعہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال سے زیر التواء ہے۔انہوں نے بتایا کہ وینڈرز کے بلز کی چھان بین کے بعد ادائیگی کرنے کی بابت انہیں بتایا گیا تو عہدیداران بلیک میلنگ پر اترآئے اور انتظامیہ کو غیر قانونی ہڑتال کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ محمدفاروق ڈوگرنے کہاکہ کمپنی انتظامیہ یونین کی کسی دھونس اور بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ڈرائیور سمیع اللہ، ارشد اور جواد کو واپس کارپوریشن بھیجنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں اور ہیڈ آفس میں قائم یونین آفس کو تالے لگا دئے گئے ہیں۔سی ای او نے کہا کہ کسی ورکر یا افسر نے وینڈر بننا ہے تو کمپنی سے استعفیٰ دے۔انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی ورکرز نے یونین کی غیر قانونی ہڑتال میں شرکت کی تو اسے بھی واپس کارپوریشن میں بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے عندیہ دیا کہ انتظامیہ کمپنی کی کارکردگی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10212
Total Hits : 983201
Who's Online : 5























