عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں
کراچی: ممتاز سماجی رہنما و ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی 74 برس کی عمر میں اتنقال کرگئیں۔ بلقیس ایدھی گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں عارضہ قلب کی وجہ سے زیرِعلاج تھیں۔ اہل خانہ کے مطابق بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کراچی میں ان کے ہمراہ خاتون اول تہمینہ درانی بھی ساتھ تھی اور انہوں نجی ہسپتال میں بلقیس ایدھی سے ملاقات بھی کی تھی۔ بعدازاں انہوں نےسماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا تھا کہ بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رہنما بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر عبدالستار ایدھی کے ساتھ شانہ بشانہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ترقی و نسواں سندھ شہلا رضا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر بلقیس ایدھی کی عیادت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سینیٹر فیضل جاوید نے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10247
Total Hits : 983236
Who's Online : 4























