پاک فوج،پولیس اور صوبہ تحریک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
بہاولپور: پاک فوج،پولیس اور صوبہ تحریک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔تختِ اسلام آباد اور لاہور کی سیاسی منڈی میں قطار در قطار بکنے والے سیاسی لوٹوں نے ہمیشہ عوام کے سوکھے جسموں پر مہنگائی اور بیروزگاری کے کوڑے برسائے۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ نے ماہ اپریل کے شہیدوں کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاک فوج نے سرحدوں اور پولیس نے عوام اور صوبہ تحریک کے شہیدوں نے بہاولپور صوبہ کی حفاظت کے لیے جانوں نے نذرانے پیش کیے۔انہوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعاکی کہ اللّٰه تعالیٰ تمام شہداء کو کربلا کے شہیدوں کے صف میں جگہ نصیب فرمائے آمین۔اس موقع پر مخدوم بہاول شاہ،حاجی حق نواز،اسماعیل خان پٹھان،احمد خان بلوچ،عبدالہادی عباسی اور مہمد خان بلوچ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10202
Total Hits : 983191
Who's Online : 5























