بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد شہید کردی
نئی دہلی: بھارت میں رمضان المبارک میں بھی مسلمان ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرہیں۔ریاست اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد شہید کردی۔بھارت میں ہندوتہوارکے موقع پرہندوانتہاپسند مسلمانوں کے گھروں اوراملاک پرحملے کررہے ہیں۔ گجرات،مدھیہ پردیش اوراترپردیش میں مسلمانوں کے گھروں اوراملاک کولوٹنے کے بعد آگ لگائی جارہی ہے۔اترپردیش میں ہندوانتہاپسندغنڈوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا۔گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے جتھے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگائےاورمسلمانوں کو دھمکیاں دیں ۔ انتہاپسندوں نے مسجد پردھاوا بول کرتوڑپھوڑ بھی کی۔مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں پولیس حملہ آوروں کوگرفتارکرنے کے بجائے ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دے رہی ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بھارت کی صورتحال کوتشویشناک قراردیتے ہوئے سرکاری افسروں اورپولیس اہلکاروں کواس کا ذمہ دارقراردیا تھا۔ گجرات میں ہندوبلوائیوں کے مسلسل حملوں اورلوٹ مارکے باعث مسلمان رمضان میں اپنے گھربارچھوڑ کر نقل مکانی پرمجبورہوگئے ہیں۔








































Visit Today : 319
Visit Yesterday : 558
This Month : 6312
This Year : 70031
Total Visit : 175019
Hits Today : 10302
Total Hits : 983291
Who's Online : 4























