لاہور؛ محلے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 13 April 2022 کو شائع کیا.
لاہور: راوی روڈ کے علاقے میں محلے داروں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار عثمان جاں بحق ہوگیا۔محلے میں لڑائی جھگڑے کے دوران سی ایم ہاؤس میں ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل ملک عثمان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عثمان کے بھائی احسان سمیت دیگر زخمی میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اہل خانہ کے مطابق گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا جس پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملک عمیر سمیت دیگر 4 ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10218
Total Hits : 983208
Who's Online : 5























