وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے
کراچی: وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے جن کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ اپنی کابینہ کے ہمراہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے، مزارِ قائد کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے، وزیراعظم کے تمام اجلاس پہلی بار گورنر ہاؤس کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی معاملات پر ون آن ون ملاقات کریں گے اور سندھ کے مالی بجٹ سمیت منصوبوں سے متعلق وزیراعلیٰ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ وزیرِاعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کے لیے مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد بھی جائیں گے۔ ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ کریں گے۔








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10239
Total Hits : 983228
Who's Online : 4























