سافٹ ڈرنک اور مصنوعی مٹھاس سے جگر متاثر ہوسکتا ہے
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 12 April 2022 کو شائع کیا.
وسکانسن: انسانی جسم کی سب سے پیچیدہ مشین جگر ہے جو 50 ہزار کیمیائی تعامل انجام دیتی ہے۔ اب ماہرین نے سالماتی سطح پر معلوم کیا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، سوڈا اور مصنوعی مٹھاس کے مشروبات جگر کو متاثر کرتے ہیں اور بالخصوص اس کی زہرربائی (ڈی ٹاکسفکیشن) کی کیفیت ختم ہوجاتی ہے۔یوں ان مشروبات سے جگر کی وہ صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس سے وہ زہریلے مرکبات نکال باہر کرتا ہے۔ اس ضمن میں میڈیکل کالج آف وسکانسن میں ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں پہلی مرتبہ وہ پورا سالماتی اور کیمیائی عمل معلوم کیا جس کے تحت سافٹ ڈرنکس اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات جگرپراثر ڈال کر اس کی زہریلے مرکبات نکال باہر کرنےکی صلاحیت متاثر کرتےہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10274
Total Hits : 983263
Who's Online : 3























