نومنتخب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پرگارڈ آف آنرپیش
اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پرانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کومسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔شہبازشریف گزشتہ روز پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پرقابو پاکر کرعوام کوریلیف فراہم کرنا ہوگی۔ ہم سب مل کرپاکستان کوعظیم قوم بنائیں گے۔ دیگرممالک سے باہمی احترام اوربرابری کے بنیادپرتعلقات استوارکریں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ایوان نےاپوزیشن جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کوملک کا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کووزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پی ٹی آئی ارکان نے بعد میں انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجتماعی استعفے دے دئیے تھے۔








































Visit Today : 319
Visit Yesterday : 558
This Month : 6312
This Year : 70031
Total Visit : 175019
Hits Today : 10311
Total Hits : 983300
Who's Online : 4























