شہبازشریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: ایوان صدر میں شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے سبب وہ نئے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لے سکے۔ایوان صدر میں منعقد تقریب میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔پاکستان کے عوام کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد دیتا ہوں، شہباز شریف بعدازاں انہوں نے بطور وزیر اعظم سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’میں پاکستان کے عوام کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ فخر کی بات ہے کہ آج ہمارے تمام ادارے آئین کو رہنما اصول کے طور پر مانتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی کو مضبوط کرنا کوئی اشارہ ہے تو ہمارے اہداف کی طرف سفر شروع ہو چکا ہے، ہم دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور امن کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10239
Total Hits : 983228
Who's Online : 4























