شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب
اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے حق میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا۔ شہبازشریف آج رات 8 بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری تھا کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو اظہار خیال کی دعوت دی، شاہ محمود قریشی نے تقریر کی اور ان کی گفتگو کے اختتام پر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے اور ’’ آزادی آزادی‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ہال سے باہر چلے گئے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی جیسے ہی اٹھ کر جانے لگے تو قائم مقام سپیکر نے بھی اجلاس کی صدارت چھوڑتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں اس سارے عمل کا حصہ بنوں۔ قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کی اور تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی بھر پور قیادت موجود ہے جبکہ تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے استعفے دینے کا اعلان کر دیاہے ۔ اجلاس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی گیلر میں مریم نوازشریف اور حمزہ شہباز بھی موجود ہیں ۔ وزیراعظم کے امیدواروں میں شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی کے نام شامل ہیں۔پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے امیدوار کو 172 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے ، موجودہ صورتحال میں شہبازشریف کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے کیونکہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی جانب سے 174 ووٹ ڈالے گئے تھے۔








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10262
Total Hits : 983251
Who's Online : 3























