پاکستان تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیاہے جبکہ قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے بھی اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا جس کے بعد صدارت ایاز صادق کے حوالے کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے اجلاس کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر گورا نہیں کرتا کہ میں اس عمل کا حصہ بنوں ۔ قاسم سوری نے سپیکر کی نشست چھوڑتے ہوئے اجلاس کی کارروائی پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کر دی ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کیا اور اپنی تقریر کے آخر میں تمام اراکین اسمبلی سے کھڑے ہونے کیلئے کہا اور واک آوٹ کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10284
Total Hits : 983273
Who's Online : 3























