بہاولپور: اپریل کا مہینہ بہاولپور کے سینے میں خنحر کی طرح پیوست ہے۔نالائق نااہل نکمے اور نکھٹو سیاستدانوں کی سنگین غلطیوں غیر جمہوری رویوں جماعتی ناہمواریوں کی وجہ سے عساکر پاکستان کے جرنیلوں ایوب خان یحییٰ خان ضیا الحق اور پرویز مشرف نے ملک کی بقا اور قوم کی سلامتی کی خاطر اضافی انتظامی زمہ داریاں اپنے کندھوں پر لے لی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ نے سیاسی و سماجی کارکن حاجی قمر الزماں کی جانب سے روزہ داروں اور قاری مونس بلوچ کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا تختِ لاہور کی آمرانہ غلامی سے نکلے بغیر بحالی صوبہ ناممکن ہے اس کے لئے بلدیات سے لے کر عام انتخابات میں خود غرض نمائندوں کے بجائے مخلص خودار غیرت مند نمائندوں کا انتخاب ناگزیر ہے۔