قیام امن کو برقرار رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جاہیں دوستین دشتی
حب( یاسین بلیدی ) زرائع کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کا لسبیلہ پولیس میں بطور ایس۔ایس۔پی چارج سنبھالنے پر ضلع بھر میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی قیام امن کو برقرار رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر لسبیلہ بھر کے عوام کاپولیس کےساتھ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کےساتھ ساتھ معزز شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ایس۔ایس۔پی کی گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔لسبیلہ کے صنعتی شہر جوکہ کراچی سے قریب اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کاگھیرا تنگ ہونےپر جرائم پیشہ افراد حب شہر کارخ کرنے پرمجبور ھوں گے لیکن حب پولیس نے پیشہ ورانہ محارت اور سنجیدہ اقدامات اٹھاتےہوئے حب شہر سے جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کیاھے۔چند مہینہ پہلے ہائیٹ ایریا کو نوگو ایریا تصور کیاجاتاتھا۔لیکن ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نے فور طور پراقدامات اٹھاتےہوئے سنیئر پولیس آفیسر عبدالحکیم رونجہ کو ایس ایچ او ہائیٹ ۔حاصل خان قمبرانی کوسٹی تھانہ شاہنواز مینگل کو صدر پولیس تھانہ اور ملک عبدالجبار رونجہ کو سی آئی اے انچارج حب تعینات کرتےہوئے جرائم پیشہ افراد کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔حب شہر میں امن وامان کےقیام کو برقرار رکھنے میں ایس ایس پی لسبیلہ سمیت حب کے تین پولیس اسٹیشنز سمیت سی آئی اے سینٹر کی کارکردگی قابل ستائش ھے عوام اور پولیس کا آپس میں انڈراسٹینڈنگ سے کرائمنل سوچ رکھنےوالوں کی حوصلہ شکنی یقینی امر ھے۔ایس ایچ او ہائیٹ عبدالحکیم رونجہ ایس ایچ او .سٹی۔حاصل خان قمبرانی ایس ایچ او صدر شاہنواز مینگل اور سی آئی اے انچارچ ملک عبدالجبار رونجہ کی انتھک کوششوں سے چوری چکاری رہزنی اور دیگر جرائم پر کافی حدتک پولیس نے کنٹرول حاصل کرلیاھے۔ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی حالیہ دورہ حب چوکی اور پولیس آفیسران سے مٹینگ اورعوام کے ساتھ روابط کی وجہ سے پیشہ ورانہ چور ڈاکو رہزن اور منشیات فروشوں کی کمرٹھوٹ گیاھے۔پولیس فورس کا عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور شہریوں کی عزت نفس کے تقدس کوبحال رکھنے کے اقدامات خراج تحسین کے قابل ہیں








































Visit Today : 318
Visit Yesterday : 558
This Month : 6311
This Year : 70030
Total Visit : 175018
Hits Today : 10290
Total Hits : 983279
Who's Online : 3























