یوکرین میں ٹرین اسٹیشن پرروس کا راکٹ حملہ،30 افراد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Friday، 8 April 2022 کو شائع کیا.
کیف: یوکرین کے شہرکرامارسک میں ٹرین اسٹیشن پرروس کے راکٹ حملے میں 30افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہرکرامارسک کے ٹرین اسٹیشن پرروسی راکٹ حملے میں 30افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے۔یوکرینی ریلوے حکام کے مطابق روسی فوج کے 2راکٹ حملوں کے وقت ہزاروں افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کے لئے اسٹیشن پرموجود تھے۔روسی راکٹ حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں روسی طیاروں نے گزشتہ روز ریلوے لائن پربمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی کوشش کرنے والے ہزاروں پناہ گزینوں سے بھری 3ٹرینوں کوروک لیا گیا تھا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 331
Visit Yesterday : 558
This Month : 6324
This Year : 70043
Total Visit : 175031
Hits Today : 11021
Total Hits : 984011
Who's Online : 6























