ڈسٹرکٹ بار میں ’’معرکۂ حق بنیان المرصوص‘‘ کی پہلی سالگرہ پر پروقار تقریب،، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں اتحاد اور قربانی کی مثال قائم کی: حبیب اللہ شاکر
ملتان: ڈسٹرکٹ بار میں’’معرکۂ حق بنیان المرصوص‘‘کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں پاکستان کی سالمیت، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ نے کہا کہ معرکہ حق ہمیشہ قوموں کی تاریخ میں یاد رکھا جاتا ہے، اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں اتحاد، حوصلے اور قربانی کی روشن مثال قائم کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج نے ہمیشہ دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا اور وطن کے دفاع کیلئے لازوال قربانیاں دیں،انہوں نے کہا کہ مئی کا مہینہ دنیا بھر کے محنت کشوں کی جدوجہد، قربانیوں اور حقوق کی یاد دلاتا ہے، مزدوروں نے اپنے خون اور محنت سے اپنے طبقے کیلئے حقوق اور مراعات حاصل کیں، اسی لئےمعاشرے کی ترقی میں مزدور طبقے کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے کہا کہ پاکستان کی قوم اور افواج نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارت کبھی بھی پاکستانی عوام کے جذبۂ حب الوطنی اور دفاعی قوت کو فراموش نہیں کر سکے گا، انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہےتقریب سے سرائیکی پارٹی کے صدراللہ نواز وینس ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے نفیس انصاری ایڈووکیٹ ، نشیدعارف گوندل ایڈووکیٹ ، زوار حسین قریشی ایڈووکیٹ ، اسامہ بہادر خان ایڈووکیٹ، رانا عمران ایڈووکیٹ، حمزہ طلعت ایڈووکیٹ ، بابر سوئیکارنو ایڈووکیٹ اور احمد گوندل ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور قومی اتحاد، جمہوری استحکام اور ملکی سلامتی کیلئے یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی بقا، ترقی اور استحکام کیلئے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ وطن عزیز کو مزید مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکے۔








































Visit Today : 345
Visit Yesterday : 558
This Month : 6338
This Year : 70057
Total Visit : 175045
Hits Today : 11807
Total Hits : 984796
Who's Online : 7























