قوم کو مزید سرپرائز دیں گے، پرویز خٹک کا دعویٰ
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ قوم کو مزید سرپرائز ملنے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے صدر نے پاکستان کی عوام کو سرپرائز دینے کی بات کی ہے۔ سابق وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم اور اپوزیشن کو ملنے والا سرپرائز کیسا لگا؟پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ قوم تیار رہے جلد ہی اور سرپرائزز ملنے والے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی جانب سے صدر مملکے جناب عارف علوی کو تمام اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی تجویز پھیجوادی گئی ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی صدر مملکت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم جاری کردیا تھا اور ساتھ ہی نگران وزیراعطم کی تعیناتی تک عمران خان کو وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔








































Visit Today : 331
Visit Yesterday : 558
This Month : 6324
This Year : 70043
Total Visit : 175031
Hits Today : 11021
Total Hits : 984010
Who's Online : 6























