نگران وزیراعظم کی تقرری کیلیے صدر مملکت کا وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کو خط
www.bbcnewshd.com نے Monday، 4 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد(عباس ملک سے) نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے لیے نام مانگ لیے۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین روز میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہ کرسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام بھجوائیں گے۔خط کے متن کے مطابق اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔آرٹیکل 224 اے 1 کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور لیڈر آف اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 331
Visit Yesterday : 558
This Month : 6324
This Year : 70043
Total Visit : 175031
Hits Today : 11024
Total Hits : 984013
Who's Online : 6























