اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے کل سویلین مارشل لاء نافذ کیا۔متحدہ اپوزیشن کی نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جب عمران نیازی نے سویلین مارشل لا نافذ کیا، عمران خان اور اس کے حواریوں نے آئین کی واضح خلاف ورزی کی ہے، 3 نومبر 2007 کو جنرل مشرف نے بھی یہ ہی حرکت کی تھی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 24 مارچ کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی منشا کے مطابق عدم اعتماد کو ایجنڈا میں شامل کیا، ایک لیگل عمل کے مطابق ایجنڈا ایٹم مرتب کرواتا ہے، اگر آرٹیکل 5 کے زمرہ میں کوئی چیز آرہی تو 24 مارچ کو اسپیکر نے ایجنڈا میں کیوں شامل کیا، ووٹنگ کل ہر صورت ہونا تھی، عمران نیازی کی آئینی شکنی اور فسطائی سوچ غلط آگئی، پٹی اسپیکر کو عمران نیازی نے آلہ کار بنایا۔ ہم آرٹیکل 5 کے تحت تو سب غدار ہوگئے، یہ لوگ پاکستان کے محب وطن اور ہم غدار قرار پائے، یہ آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے، یہ ہے وہ بنیاد جس کی بنا ہے عمران نیازی نے سازشی ذہن کے ساتھ آئیں توڑا، صدر کو پارلیمان کو تحلیل کرنے کا کوئی حق نہیں تھا آئین توڑ، آرٹیکل 2 ہاوس کی کارروائی کو تحفظ دیتا ہے، اگر آئین توڑا جائے تو یہ معاملہ معمولی نہیں ہے، پورے پاکستان کی گلی محلوں میں احتجاج کریں گے۔