اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 3 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے جمع کروائی۔ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر آج کے اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیں، جب تک تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر نہ آجائے، اس وقت اثر اندار نہیں ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس تمام اختیارات ہیں اور اجلاس کی کارروائی چلانے کا مکمل اختیار ہے۔دوسری جانب، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 331
Visit Yesterday : 558
This Month : 6324
This Year : 70043
Total Visit : 175031
Hits Today : 11021
Total Hits : 984010
Who's Online : 6























